hafeez FBR 621x355 1

محمد حفیظ ٹی ٹونٹی میں 2 ہزار رنز اور 50 وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستان کے پہلے کھلاڑی بن گئے

ویب ڈ یسک (لاہور): قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنے 2000 رنز مکمل کرلیے، محمد حفیظ نے یہ سنگ میل انگلینڈ کے خلاف مانچسٹر میں کھیلے گئے ٹی ٹونٹی کے دوران عبور کیا۔ حفیظ نے اس ٹی ٹونٹی میں 36 گیندوں پر 69 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کو بڑے ٹوٹل تک پہنچایا۔ محمد حفیظ نے اپنے 89 ویں اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔ وہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 2000 رنز اور 50 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔