Screen Shot 2020 09 16 at 3.39.56 PM

کرکٹ میں پاکستان کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا اگر کرکٹ اسٹرکچر کو ٹھیک کرلیں: وزیراعظم

ویب ڈیسک(اسلام آباد): پی ٹی وی اور پی سی بی میں ڈومیسٹک کرکٹ کے نشریاتی حقوق کے معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا پاکستان میں کرکٹ کا جو ٹیلنٹ دیکھا دنیا میں کہیں نہیں دیکھا، سسٹم کی وجہ سے ٹیلنٹ اوپر نہیں آتا، آسٹریلیا کا کرکٹ سسٹم سب سے بہتر ہے، پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ٹھیک کرنے کیلئے سسٹم ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  نائلہ کیانی نے نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو کو سر کر لیا

عمران خان نے کہا ماضی میں کرکٹ انتظامیہ میں من پسند افراد کو جگہ دی گئی، بھارت میں پی ٹی وی کے ڈرامے دیکھے جاتے تھے، وقت کے ساتھ سیکھنے والے ہی ترقی کرتے ہیں، وقت کیساتھ تبدیلی ضروری ہے، جو رک جاتا ہے وہ پیچھے رہ جاتا ہے، اداروں میں سفارش پر لوگوں کو بھرتی کرنا نظام کو کمزور کر دیتا ہے، آسٹریلیا کی ٹیم میں میرٹ ہے اس لیے وہ دنیا پر راج کر رہے ہیں، میرا خواب ہے آئندہ ورلڈکپ میں پاکستان کا ٹیلنٹ نظر آئے۔

مزید پڑھیں:  ممبئی، افغانستان کی قونصل جنرل ذکیہ وردک سے 25 کلو سونا برآمد