arrest 3

عید میلادالنبیۖ۔صدر مملکت نے ملک بھر میں قیدیوں کی سزائوں میں ایک ماہ کی کمی کردی

ویب ڈیسک(اسلام آباد)عید میلادالنبیۖ، ملک بھر میں قیدیوں کی سزائوں میں ایک ماہ کی کمی کردی گئی ہے ۔وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے محکمہ داخلہ کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔صدر مملکت نے عیدمیلادالنبی ۖکے موقع پر قیدیوں کی سزائوں میں خصوصی کمی کا اعلان کیا ہے ۔مراسلہ سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کے علاوہ تمام مجرموں کی سزائوں میں ایک ماہ کی کمیکرپشن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے جرم میں قید مجرموں کی سزائوں میں کمی نہیں ہوگی ۔
مراسلہ دہشتگردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں کے علاوہ تمام قیدیوں کی سزائوں میں کمی کی گئی ہے ۔سزا کا دو تہائی حصہ مکمل کرنے والے قیدیوں کی سزائوں میں بھی ایک ماہ کی کمی65 سال سے زائد عمر کے قیدیوں کی سزائوں میں بھی ایک ماہ کی کمی کردی گئی ہے۔ سزا کے ایک تہائی حصہ مکمل کرنے والی 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدیوں کی سزاوں میں ایک ماہ کی کمی بچوں کے ہمراہ قید خواتین کی سزائوں میں بھی ایک ماہ کی کمی کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  نیا قرض پروگرام:آئی ایم ایف مشن 15مئی کو پاکستان پہنچے گا