کورونا کی دوسری لہر کے وار جاری۔24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا کے23مریض جابحق

ویب ڈیسک(اسلام آباد)نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا کے23مریض جابحق ہوگئے۔ این سی او سی24 گھنٹوں میں ملک میں1637 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے ۔ایکٹیو کیسز کی تعداد 20,045ہے۔جبکہ 3 لاکھ 19ہزار 431مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔
ملک میں 3 لاکھ 46ہزار 476 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔سندھ میں 1 لاکھ 50 ہزار834 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیںپنجاب 1 لاکھ 7ہزار329کے پی 40843کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں،اسلام آباد میں 22110کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔گلگت بلتستان 4378بلوچستان میں 16152 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیںآزادکشمیر میں کورونا کے 4830 مصدقہ کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 7000اموات ہو چکی ہیںسندھ میں کورونا کے 2687 پنجاب 2420مریض جاں بحق ہو چکے ہیںخیبرپختونخوا 1290اسلام آباد میں 244کورونا مریض جاں ہو چکے ہیں جبکہ بلوچستان 154، گلگت بلتستان میں کورونا کے 93مریض جاں بحق ہو چکے ہیںآزادکشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے112مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔
این اوسی رپورٹ کے مطابق 4 گھنٹوں میں ملک بھر میں 31,904کورونا ٹیسٹ کئے گئے، 177 مریض وینٹیلٹرز پر زیر علاج ہیں جبکہ 736اسپتالوں میں کوروناکے 1181مریض زیرعلاج ہیں۔ملک بھر میں تاحال 47 لاکھ 41 ہزار 507کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کے حساس تنصیبات پر حماس کا کامیاب وار