ad55ada0 9092 4bc9 8c71 b1783759ae5f

لوئر دیر میں موٹر سائیکل اور فلائنگ کوچ میں تصادم۔ 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی

ویب ڈیسک (لوئر دی): لوئردیر تری کے مقام پر موٹر سائیکل اور فلائنگ کوچ میں خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 5 زخمی ہوئے، مسافر فلائنگ کوچ میں سواریوں کو لے کر راولپنڈی سے تیمرگرہ آ رہی تھی،ریسکیو ذرایع کے مطابق مقامی لوگوں اور ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ییں۔زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، فلائنگ کوچ اور موٹرسائیکل تصادم کے نتیجے میں دونوں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے ہیں، جن کا تعلق جندول سے بتایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر: میدان سوری پاؤ میں گھر کا چھت گر گیا، گائے اور بکریاں ہلاک