Shafqat 750x369 1

کرونا کی دوسری لہر :تعلیمی اداروں کی تعطیلات کےبارے میں اجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک(اسلام آباد )ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر اور بڑھتے کیسز کے پیش نظر اسکول بند کیے جائیں گے یا نہیں تعلیمی اداروں سے متعلق اہم فیصلوں کا اعلان آج کریں گے، وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آج ہو گا جس میں تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔انکا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں تمام فیصلوں کا اعلان آج دن ساڑھے بارہ بجے ایک پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔عالمی وبا ء کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر وفاقی وزارت تعلیم نے تعلیمی اداروں سے متعلق متعدد تجاویز صوبوں کو بھجوائی تھیں۔اجلاس میں تمام اہم فیصلوں کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا جبکہ ماہرین صحت، اور چاروں صوبوں کے وزراء بھی اجلاس میں شریک ہونگے۔

مزید پڑھیں:  سمگلنگ کا خاتمے کئے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی،وزیراعظم