Screen Shot 2020 11 23 at 1.48.57 PM

طلباء کی کم حاضری پر مردان کے 51 استاتذہ نوکریوں سے فارغ

ویب ڈیسک (مردان): طلباء غیر حاضر کیوں ہیں مردان کے 51 اساتذہ و دیگر عملے کو نوکریوں سے فارغ کردیا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے سرکاری سکولوں میں طلباء کی کم حاضری پر 51 اساتذہ اور کلرکوں کی نوکریوں سے برخاستگی کے احکامات جاری کردیے ہیں، ای ڈی او نے 193 سکولوں کے سربراہان کو بھی نوٹس جاری کیا، کاروائی انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹ پر کی گئی ہیں،

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا اسمبلی اجلاس بلائے بغیر بجٹ منظوری پر غور

محکمہ تعلیم مردان نے 51 اساتذہ اور دیگر عملے کی برخاستگی کی نوٹیفکیشن جاری کردی، مراسلہ کے مطابق محکمہ تعلیم مردان نے 51 اساتذہ اور کلرکوں کی تنخواہیں بھی بند کردی ہیں، مذکورہ عملے کو اپنی صفائی پیش کرنے کیلئے 7 دن کا ٹائم دیا گیا ہیں، اساتذہ تنظیمیں اس کاروائی پر سراپا احتجاج کرتے ہیں،

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، سکول ٹیچرز کو ڈیوٹی پر لے جانے والے ہائی ایس کو حادثہ، 15 زخمی

حافظ زبیر صوبائی ترجمان سرکاری سکولز آفیسر ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ای ڈی او نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرکے اساتذہ کو نوکریوں سے فارغ کردیا ہے، طلباء کی کورونا ایس او پیز کے تحت متبادل دن حاضری کو آئی ایم یو نے غلط رپورٹ پیش کیا ہیں۔