ایبٹ آباد مری روڈ ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا

ویب ڈیسک (ایبٹ آباد): ایبٹ آباد مری روڈ کو ٹریفک کیلئے مکمل بحال کردیا گیا، گلیات میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہیں، سٍڑکوں کی بحالی کا آپریشن جاری ہے، سیاح دوراں سفر تیز رفتاری سے گزیز کریں، اس دوران سفر گاڑیوں کے ساتھ چینز کا استعمال ضرور کریں، سیاح علی الصبح اور شام کے اوقات میں سفر نہ کریں، مقامی آبادی اور سیاحوں کی رہنمائی کیلئے کنٹرول روم فعال ہے، ترجمان احسن حمید کا کہنا تھا کہ مقامی آبادی اور سیاح مدد و رہنمائی کیلئے 03411112226 پر رابطہ کریں۔