759606 179355 taimoor1 updates 1

پشاور:پی ڈی ایم کے جلسے سے کورونا کی شرح20فیصد تک جاپہنچی۔تیمورسلیم جھگڑا

ویب ڈیسک(پشاور)وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے ،سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بیان دے کرپی ڈی ایم پر تنقیدکی ہے

۔21نومبر کو پشاور میں کورونا کیسسز کی شرح13فیصد تھی ،اپنے ٹویٹ پیغام کے زریعے انہوں نے کہا ہے کہ 22 نومبر پی ڈی ایم کے جلسے سے آج پانچ دن میں کورونا کی شرح20فیصد تک پہنچ گئی ہے ، جلسے کے بعد پشاورمیں کورونا کے پازیٹیو کیسسز کی تعداد پاکستان کی بلند ترین سسطح پر پہنچ گئی ہے ۔روزانہ ٹیم کے ہمراہ کورونا کو روکنے سے متعلق میٹنگ کر رہا ہوں،وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ پشاور کے اسپتال کورونا سے لڑنے میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  تمام انتظامات بے سود، ڈی آئی خان، بنوں اور مالاکنڈ میں میٹرک کے پیپرز لیک