سابق جسٹس شوکت عزیزصدیقی کی عہدے پربحالی کامقدمہ سماعت کیلئےمقرر

ویب ڈیسک(اسلام آباد)سپریم کورٹ میں سابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی عہدے پر بحالی کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر ،جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نو دسمبر کو سماعت کرے گا۔سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کیخلاف سابق جج شوکت عزیز صدیقی نے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔