.jpg

موروثی سیاست کی جیتی جاگتی مثال ہمیں لیکچرزنہ دیں۔تیمورجھگڑاکا ایمل ولی کو کراراجوا ب

ویب ڈیسک(پشاور)وزیرخزانہ و صحت تیمور جھگڑا نے ایمل ولی کو کرارا جوا ب دے دیا ہے۔سما جی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اے این پی کے صوبائی صدر کو آئینہ دکھا دیا، موروثی سیاست کی جیتی جاگتی مثال ہمیں لیکچرز نہ دیں۔
تیمور جھگڑا نکا کہنا تھا کہ نوشیروان برکی نے ایل آر ایچ کو ایک نئی جہت مہیا کی،آپ اپنی قابلیت اور جدوجہد کے بارے میں بتائیں،صحت اور دیگرشعبوں میں اصلاحات کی بدولت خیبرپختونخوا کی عوام مطمئن ہیں،صوبے کے تمام شہریوں کو صحت کارڈ کا اجرا انقلابی اقدام ہے، صوبائی وزیرصحت و خزانہ کا کہنا تھا کہ اے این پی میں سالہاسال سے جدوجہد کرنے والوں کا کیا مستقبل ہے؟ جواب دیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی گئی