download 218

پرائیویٹ ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کو اے جی، آر ڈی ٹیسٹ کرنے کی اجازت نہیں ۔ تیمور جھگڑا

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا حکومت کا کورونا ٹیسٹنگ پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ کیا،
محکمہ صحت نے کورونا ٹیسٹنگ پالیسی میں نیا ٹیسٹ شامل کرلیاہیں، انٹیجن ریپڈ ڈائیگناسٹک ٹیسٹ (اے جی، آر ڈی ٹی) سے بھی کورونا کی تشخیص کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  سیکورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن، 4دہشت گرد ہلاک

اے جی، آر ڈی ٹی میں بھی ناک اور گلے سے سواب لیا جاتا ہے، اس سے قبل پی سی آر اور اینٹی باڈیز ٹیسٹ کیے جا رہے تھے، پرائیویٹ ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کو  اے جی، آر ڈی ٹیسٹ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ انٹیجن ٹیسٹ ابتدائی طور پر کورونا سے زیادہ متاثر اضلاع، بڑے ہسپتالوں اور بارڈرز پر استعمال کیا جائے گا، انٹیجن ٹیسٹ سے تشخصی استعداد میں دگنا اضافہ، بروقت اقدامات اٹھانے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں:  عدت میں نکاح کیس، خاور مانیکا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ