download 2 74

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کا گوجرانوالہ کےقریب فوجی مشقوں کا اہم دورہ

ویب ڈیسک (گوجرانوالہ): آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کاگوجرانوالہ کےقریب فوجی مشقوں کا دورہ، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان بھی ساتھ تھے، کمانڈرآرمی ایئرڈیفنس کمانڈلیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان خان نےاستقبال کیا، کور کمانڈرمنگلا اور کور کمانڈر گوجرانوالہ بھی اس موقع پرموجود تھے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی دورکاایف بی آر ٹریک اینڈٹریس سسٹم فراڈ قرار

پاک فوج اورپاک فضائیہ کے سربراہان نے جاری مشقوں کا معائنہ کیا، مشقوں میں انٹیگریٹڈایئرڈیفنس اوردیگرہتھیاروں کاعملی مظاہرہ کیا گیا، زمینی اور فضائی پلیٹس فارم کی مشترکہ کاوشوں کاعملی مظاہرہ کیا گیا، آرمی چیف نےآرمی ایئرڈیفنس کی پیشہ ورانہ مہارتوں کوسراہا، آرمی چیف کا ایئرڈیفنس کی آپریشنل تیاریوں پراطمینان کا اظہار
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جدید پیچیدہ جنگی چیلنجزمیں تعاون اورانٹیگریشن کی خصوصی اہمیت ہے، مسلح افواج قوم کےتعاون سےتمام خطرات سے نبردآزماہونے کیلئےتیارہے۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم ڈیلرز قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کیخلاف ڈٹ گئے