download 4 37

پاراچنار: سینٹرل کرم ڈوگر میں ٹریفک حادثہ۔ 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی

ویب ڈیسک (پاراچنار): پاراچنار میں سینٹرل کرم ڈوگر میں ٹریفک حادثہ پیش آیا، ہسپتال ذرائع کے مطابق سینٹرل کرم ٹریفک حادثے میں 02 افراد جاں بحق جبکہ 02 زخمی ہوگئے، جس کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمیوں میں ایف سی اہلکار بھی شامل ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں سپاہی گل نور خان کرم ملیشیا اور حبیب الرحمٰن نامی شخص بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں سپاہی جہانزیب 113 وینگ کرم ملیشیا اور ظریف خان شامل ہیں، سرکاری ذرائع کے مطابق زخمیوں کو صدہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کو مشال یوسفزئی کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار مل گیا