خطرناک برطانوی کورونا خیبرپختونخوا پہنچ گیا

ویب ڈیسک: برطانیہ سے خیبرپختونخوا واپس آنے والے افراد کی تلاش شروع،وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا حکومت کو واپس آنے والے افراد کی تفصیلات فراہم.

محکمہ صحت کے رپورٹ کے مطابق 101 افراد کی تلاش کے لیے محکمہ صحت اور ڈپٹی کمشنرز کو خط ارسال ،
مردان، ابیٹ آباد سوات ،نوشہرہ سمیت بارہ اضلاع میں برطانیہ سے لوگ واپس آئے ہیں.

مزید پڑھیں:  بلدیاتی نمائندوں کی مدت پوری ہونے کو ہے لیکن آج تک ایک پیسہ نہیں ملا

محکمہ صحت حکام کے مطابق واپس آنے والے افراد کو تلاش کرکے ان کے کورونا ٹیسٹ کروائے جائیں گے،جن افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ان کو قرنطینہ کیا جائے گا، برطانیہ میں پھیلا کورونا وائرس بہت خطرناک ہے، متاثر شخص سے وائرس تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے.

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی اور صوبائی حکومت کرغزستان میں پاکستانی طلباء کیساتھ کھڑی ہے