ssssss 4

پاکستان کورونا ویکسین کیلئے 4 ممالک کی 6 کمپنیز سے رابطے

ویب ڈیسک :ذرائع وزارت صحت کے مطابق پاکستان کورونا ویکسین کیلئے 4 ممالک کی 6 کمپنیز سے رابطے میں ہے، امریکی کمپنیز فائزر، جانسن اینڈ جانسن سے رابطے جاری ہیں، چینی کمپنیز سائینو فارم، کین سائینو سے رابطے جاری ہیں،

آکسفورڈ یونیورسٹی، روسی سپٹنک فائیو کمپنی سے رابطے جاری ہیں، پاکستان کی 6 ویکسین ساز کمپنیز سے مشروط بات چیت جاری ہے ، چھ کمپنیز کی کورونا ویکسین پروفائل پر غور جاری ہے، پاکستان کے کورونا ویکسین کی خریداری بارے دو اہم مطالبات ہیں، پاکستان ڈبلیو ایچ او کے ای یو اے سرٹفیکیٹ کی حامل ویکسین خریدے گا، پاکستان جلد فراہم کرنے والی کمپنی سے کورونا ویکسین خریدے گا، امریکی، برطانوی کمپنیز سے کورونا ویکسین پر معاملات طے پانا ممکن نہیں،

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ کا فیصلہ :سیاسی جماعتوں کو ملنے والی مخصوص نشستیں خطرے میں
مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

فائزر،جانسن اینڈ جانسن پاکستان کو فورا ویکسین فراہم نہیں کر سکتیں، امریکی کمپنیز پہلے کورونا ویکسین کی مقامی ضرورت پورا کریں گی، آکسفورڈ یونیورسٹی پہلے ویکسین کی مقامی ضرورت پورا کرے گی،پاکستانی کولڈ چین سسٹم فائزر کی ویکسین زخیرہ کرنے کا متحمل نہیں۔