facebook messenger pachinn 1 .56d89d4315e70

فیس بک نے میسنجر کے ڈیزائن میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کر دیا

کیلی فورنیا (ویب ڈیسک) : فیس بک نے میسنجر کو مزید آسان اور سادہ بنانے کے لیے اس کے ڈیزائن میں بنیادی تبدیلیاں کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فیس بک میسنجر میں ڈسکور ٹیب ختم کیا جارہا ہے اور اس کی جگہ چیٹس اور پیپل کی ٹیب کا اضافہ کرکے اسے مزید سادہ اور سمجھنے میں آسان بنایا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا

اس کے ساتھ ساتھ فیس بک کے افسر جیف ہِگنز نے دو اسکرین عکس بھی شیئر کئے ہیں جن میں تبدیل شدہ میسنجر لے آؤٹ کی ایک جھلک دیکھی جاسکتی ہے۔ سادہ لے آؤٹ میں تمام تر توجہ آپ کی گفتگو اور چیٹ پر کی گئی ہے۔ فیس بک مسینجر کے سربراہ ڈیوڈ مارکس نے بتایا کہ گزشتہ دو برس سے کئی فیچر کو آزمایا اور ختم کیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

اس میں اسٹوریز بھی شامل ہوتی رہیں گی اور یوں گزشتہ 24 گھنٹے کی اسٹوریز سامنے آتی رہیں گی۔

فیس بک یہ تمام فیچر اگلے ہفتے ریلیز کررہا ہے جبکہ پورے سال میسنجر میں مزید تبدیلیاں بھی کی جائیں گی۔