yq huawei 20052019 2x

ہواوے پر پابندیوں کی مدت میں امریکہ کی مزید ایک سال کی توسیع

چا ئینہ کی کمپنی ہواوے کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے کہ وہ ایک بار پھر اینڈرائیڈ لائسنس حاصل کرلیں اور گوگل سروسز کو اپنے فونز کا حصہ بناسکیں، مگر ایسا ہوتا ممکن نظر نہیں آرہا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو اس ایگزیکٹو آرڈر کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی ہے جس کے تحت امریکی کمپنیوں کو ہواوے کے ساتھ کام کرنے سے منع کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے

گزشتہ سال مئی میں امریکا نے ہواوے کو اپنی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے بلیک لسٹ کیا تھا جس کی وجہ سے امریکی کمپنیاں ہواوے کو پرزہ جات اور دیگر سپورٹ ٹرمپ کی اجازت بغیر فراہم کرنے سے روک دیا گیا۔
گزشتہ سال کے ایگزیکٹیو آرڈر کے بعد سے ہواوے کی جانب سے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ امریکی کمپنیوں پر انحصار ختم کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا