thumbs b c 7be88749054d4a1c2c3853065bee1b30 1

پاکستان میں کرونا وائرس مرنے والوں کی تعداد 1 ہزار سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا کے تازہ اعدادوشمار جاری، اعدادوشمار کے مطابق مہلک وبا کے مزید 2193
کا شکار، ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 48,091 ہوگئی، کورونا میں مزید 32 زندگیاں نگل گیا.

ملک بھر میں وبا سے مرنے والوں کی تعداد 1017 ہوگئی،چوبیس گھنٹوں میں اب تک سب سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے ہیں، 24 گھنٹوں میں 15 ہزار 346 کورونا ٹیسٹ کئے گئے.

مزید پڑھیں:  بارشوں کا نیا سپیل، خیبر پختونخوا میں سیلاب کے خطرات۔ الرٹ جاری

تازہ اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں تعداد 18,964 ہوگئی،پنجاب میں تعداد 17382 ہوگئی،خیبر پختونخواہ میں تعداد 6815 ہوگئی،بلوچستان میں تعداد 2968 ہوگئی،اسلام آباد میں تعداد 1235 ہوگئی،گلگت میں 579 اور آزاد کشمیر میں کرونا کیسز کی تعدا 148 ہوگئی،خیبر پختونخواہ میں کرونا سے ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد 351 ہوگئی،سندھ میں 316 پنجاب میں 297 اموات ریکارڈ،بلوچستان میں 38، اسلام آباد میں 10، گلگت میں چار آزاد کشمیر میں ایک موت ریکارڈ.

مزید پڑھیں:  بجلی کا یونٹ 2 روپے 94 پیسے مزید مہنگا ہونے کا امکان

تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 32 ہزار 919 ہوگئی،ملک بھر میں کورونا کے متاثرہ 14 ہزار 155 مریض صحتیاب ہوگئے.