RTS1T2BD

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 13 اگست بروز جمعرات کو کھیلا جائے گا

ویب ڈ یسک (مانچسٹر): جمعرات 13اگست کوپاکستان اورانگلینڈکا دوسرا ٹیسٹ شروع ہوگا (10 اگست 2020) پاکستان کرکٹ ٹیم آج مانچسٹرسے ساؤتھمپٹن پہنچ رہی ہے۔ قومی ٹیم آج آرام کے بعدکل سے ایجزباؤل گراؤنڈ میں پریکٹس کرےگی اوردو روز ٹریننگ اوروکٹ دیکھ کردوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں تبدیلی کافیصلہ کیاجائے گا۔

مانچسٹر میں پہلا ٹیسٹ تین وکٹوں سے ہارنے کے بعد آج پاکستان کرکٹ ٹیم ساؤتھمپٹن پہنچ رہی ہے جہاں ایجزباؤل گراؤنڈ میں میزبان ٹیم کے خلاف دوسرا ٹیسٹ جمعرات 13اگست سے شروع ہوگا۔قومی ٹیم آج آرام کرے گی اورکل سے ایجزباؤل میں باقاعدہ پریکٹس کا آغازکیاجائے گا۔
کوچز بھی پاکستان کی بیٹنگ، بولنگ اورفیلڈنگ کوبہتربنانے کیلئے پلیئرز کومشقیں کرائیں گے۔ساؤتھمپٹن کی وکٹ دیکھ کردوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں ردوبدل کافیصلہ کیاجائے گا۔ کھلاڑی مانچسٹر ٹیسٹ میں کی گئی غلطیوں اورخامیوں کودو روزہ ٹریننگ میں دورکرنے کی کوشش کریں گے. توقع ہے کہ دوسرے ٹیسٹ کی وکٹ ٹرننگ نہیں ہوگی اور پاکستان کوشاداب خان کی جگہ ایک اسپیشلسٹ بیٹسمین شامل کرناپڑے گا۔پہلےٹیسٹ میں شکست پرسابق کرکٹرز اورماہرین کپتان اظہرعلی پرسخت تنقیدکررہے ہیں۔تاہم ٹیم انتظامیہ نے کپتان پر اعتماد کااظہارکیاہے۔

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا