hackers

اینڈرائیڈ فون صارفین کیلئےخطرے کی گھنٹی

ویب ڈسک : اینڈرائیڈ فون کے صارفین کیلئے بُری خبر ، کیونکہ امریکا کی سیکیورٹی کمپنی نےاینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والے صارفین کو انتہائی تشویشناک خبر سنا دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی سائبر سیکیورٹی کمپنی ’چیک پوائنٹ‘ کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ارب سے زائد اینڈرائیڈ صارفین کو ہیکرز اپنا آسان ہدف بناسکتے ہیں۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ ہیکرز ایک اپیلیکیشن کی مدد سے ایک ارب سے زائد صارفین کا ڈیٹا بہت آسانی کے ساتھ ہیک کرسکتے ہیں۔

جبکہ سیکیورٹی ماہرین نے انکشاف کیا کہ یہ ایک ایسی ایپ ہے جسے اگر فون میں انسٹال کرلیا جائے تو کسی بھی اسمارٹ فون کو باآسانی جاسوس ڈیوائس میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔دوسری جانب ماہرین کے مطابق اسنیپ ڈریگن پر چلنے والے اینڈرائیڈ فون میں چار سو سے زائد سیکیورٹی نقائض ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اینڈرائیڈ فون میں چار سو سے زائد سیکیورٹی نقائصکی وجہ سے ہیکر باآسانی فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور وہ صارفین کا تمام ڈیٹا اپنے کنٹرول میں لے سکتے ہیں۔یاد رہے کہ تحقیقی ٹیم کے سربراہ ینیف بالماس نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اسنیپ ڈریگن پروسیسر کا حامل اینڈرائیڈ فون چلا رہے ہیں تو آپ کی جاسوسی ہو سکتی ہے اور آپ اپنے تمام ڈیٹا سے محروم ہو سکتے ہیں۔

سربراہ ینیف بالماس نےمزید کہا کہ اگر اسنیپ ڈریگن کے حامل اینڈرائیڈ فونز میں موجود سیکیورٹی نقائص کے بارے میں ہیکرز کو علم ہوگیا تو ایک ارب سے زائد صارفین کو بہت بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ گوگل، سام سنگ، شیاﺅمی، ایل جی اور ون پلس سمیت کئی بڑی کمپنیوں کے فلیگ شپ فونز میں اسنیپ ڈریگن چپ (chip) استعمال ہو رہی ہے۔واضح رہے کہ ایپل اپنے صارفین کو آئی فونز میں پروسیسرز کی سہولت مہیا کرتی ہے جس کی وجہ سے اُن کے ڈیٹا تک کوئی رسائی حاصل نہیں کرسکتا۔