WhatsApp Image 2020 03 19 at 8.08.47 PM

خیبر پختونخوا کے تین بڑے ہسپتالوں میں کرونا کی ٹیسٹ کٹس موجود نہیں

پشاور:ترجمان ایل آر ایچ کے مطابق صوبے کے سب سے بڑے ہسپتال ایل آر ایچ میں کل 45 وینتیلیٹر کی سہولت دستیاب ہے، لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں اب تک کرونا ٹیسٹ کٹس مہیہ نہیں کی گئیں.کرونا کے مشتبہ مریضوں کے نمونے ٹیسٹ کے لیئے این ای ایچ اسلام آباد بھجوائے جاتے ہیں.

ترجمان ایچ ایم سی کے مطابق پشاور میں ہی موجود حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کل 40 وینٹیلیٹر کی سہولت موجود ہے جبکے کرونا کے مشتبہ افراد کے خون کے نمونے این آ ی ایچ بھجوائے جاتے ہیں.ان ٹیسٹوں کے ریزلٹ میں دو سے تین دن کا وقت لگتے ہیں. حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کرونا ٹیسٹ کٹس اب تک مہیہ نہیں کی جاسکیں.

مزید پڑھیں:  غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا شدید ردعمل
مزید پڑھیں:  پاراچنار، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف سی اہلکاروں سمیت 3افراد جاں بحق

ترجمان کے ٹی ایچ کے مطابق صوبائ دارلحکومت پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں کل وینٹیلیٹر کی تعداد 58 ہے،
خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں کرونا ٹیسٹ کی کوئی سہولت اب تک موجود نہیں.تمام مشتبہ افراد کے نمونے اسلام آباد این آئ ایچ بھجوائے جاتے ہیں.