shah mehmood qureshi 01 5248553684767465173

ایران میں کرونا وائرس سے پر دس منت بعد ایک موت واقع ہو رہی ہے، وزیر خارجہ

اسلام آباد:وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا اہم ٹویٹ پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس اور عالمی پابندیوں کے نتیجہ میں ایران میں شدید بحران پر دنیا کی توجہ مبزول کرائی ،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایران میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے ہر دس منٹ کے بعد ایک شخص کی موت واقع ہو رہی ہے, جبکہ ہر گھنٹے کے دوران، پچاس لوگ اس وائرس کا شکار ہو رہے ہیں,انہوں نے کہا کہ عالمی رہنماں کو، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس کے بیان کی روشنی میں، انسانیت کو بچانے کیلئے متحد ہوکر فوری اور مربوط عالمی ردعمل دینا ہو گا,شاہ محمود قریشی نے ایران مین کورونا کی ابتر صورتحال پر تصویر بھی ٹویٹ کی۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا شدید ردعمل