l 629428 060410 updates

کمزور طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

اسلام آباد : وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس کے چیلنج کے پیش نظر مختلف شعبوں میں اٹھائے جانے والے اقدامات خاص طور پر صنعت و تجارت، تعمیرات، توانائی اور خصوصاً اس مشکل صورتحال میں غربت کا شکار افراد کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے اٹھائے جانےوالے اقدامات پر اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا،

مزید پڑھیں:  بجلی کا یونٹ 2 روپے 94 پیسے مزید مہنگا ہونے کا امکان

اجلاس میں موجودہ صورتحال کے تناظر میں کمزور طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی وزیرِ اعظم کو تفصیلی بریفنگ۔ وزیرِ اعظم ان اقدامات کا اعلان بہت جلد کریں گے۔

اجلاس کے دوران مشیر تجارت نےبتایا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت کے مطابق تمام بڑے کارخانوں کےمالکان کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ کارخانوں میں کام کرنےوالے ملازمین کو تنخواہوں کی فراہمی یقینی بنائی جائےچھوٹے اور درمیانی صنعتوں کے ملازمین کے لئے اقدامات کو باہمی مشاورت سے حتمی شکل دی جارہی ہے.

مزید پڑھیں:  سمگلنگ کا خاتمے کئے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی،وزیراعظم