download 43

وفاقی وزیر عمر ایوب خان کا ترکی اور کویت حکومت کے پراجیکٹ افتتاحی تقریب سے خطاب

ویب ڈیسک (ہری پور): عمر ایوب خان نے ہری پور میں کویت اور ترکی حکومت کی جانب سے مختلف منصوبوں پر شکریہ ادا کیا ہے، کویت حکومت کی جانب سے آٹھ منصوبے بہت زیادہ افادیت کے حامل ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے ہری پور میں اربوں کے پراجیکٹ ہماری کارکردگی ہے، وزیر توانائی کے خطاب کے موقع پر بجلی بند ہو گئی، وفاقی وزیر عمر ایوب خان کا ترکی اور کویت حکومت کے پراجیکٹ افتتاحی تقریب سے خطاب، فہر المیزل کے ماطابق پاکستان کویت کا برادر ملک ہے اور ہمیشہ اچھے تعلقات رہے، کویت ماضی کی طرح مستقبل میں بھی پاکستان کا ہر طرح سے ساتھ دے گا، کویت پاکستان میں کسی بھی جگہ ہمیشہ کی طرح مستقبل میں بھی بھائی کی طرح ساتھ چلے گا، خدانخواستہ کسی بھی مصیبت میں پاکستان کویت کو ہمیشہ اپنے قدم بہ قدم پائے گا۔

مزید پڑھیں:  شیر افضل مروت کی قصور میں حفاظتی ضمانت منظور