1 252

پیداوارکی الیکٹرانک نگرانی کے لئے ایف بی آر اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ویب ڈیسک: پیداوارکی الیکٹرانک نگرانی کے لئے ایف بی آر اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط، ایف بی آر کی طرف سے ڈاکٹر محمد اشفاق احمد ممبر آئی آر آپریشنز اور پاکستان شوگر ملز ایسو سی ایشن کی طرف سے ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر اسکندر خان نے دستخط کئے، ایف بی آر نے حال ہی میں ایس آر او بتاریخ اکیس ستمبر 2020 کے ذریعے ویڈیو اینا لیٹکس قوانین 2020 جاری کئے ہیں۔
ممبر آئی آر آپریشنز کا کہنا تھا کہ ایف بی آر ٹیکس کولیکٹر اور ٹیکس گزار کے درمیان محدود رابطہ رکھتے ہوئے تجارتی آسانی کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے، چینی کی صنعت کی پیداوار کی نگرانی کے لئے جدید ویڈیو کیمروں کا استعمال کیا جائے گا، اس نئی ٹیکنالوجی کی بدولت ایف بی آر پیداوار کا درست تخمینہ لگا پائے گا جو کہ ٹیکس عائد کرنے میں معاون ہو گا،
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدراسکندر خان نے ایف بی آر کے اس اقدام کی تعریف کی ،پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پہلی تجارتی ایسوسی ایشن ہے جس نے پیداوار کی الیکٹرانک نگرانی کے لئے رضا کارانہ حامی بھری ہے۔

مزید پڑھیں:  پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں ایک بار پھر اضافہ