download 176

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ۔ 707 نئے کیسز سامنے آئے ہے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری، 24 گھنٹوں میں
این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے 3 مریض جاں بحق ہوئے، 24 گھنٹوں میں ملک میں707 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 10,788 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 3 لاکھ 11ہزار 075 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، ملک میں 3 لاکھ 28 ہزار 602 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، سندھ میں 1 لاکھ 43 ہزار 836 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، پنجاب میں 1 لاکھ 2 ہزار 875 ، کے پی میں 39015 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، اسلام آباد میں 19012کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں،

مزید پڑھیں:  ڈالر 10 پیسے سستا، قیمت 278 روپے ہو گئی

گلگت بلتستان میں 4180، بلوچستان میں 15810 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، آزاد کشمیر میں کورونا کے 3846 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 6739 اموات ہو چکی ہیں، سندھ میں کورونا کے 2598 ، پنجاب میں 2335 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، خیبرپختونخوا میں 1269، اسلام آباد میں 212 کورونا مریض جاں ہو چکے ہیں، بلوچستان میں 148، گلگت بلتستان میں کورونا کے 90 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں،

مزید پڑھیں:  روزگار کی فراہمی اور صوبے کی معاشی ترقی اولین ترجیحات ہیں، علی امین گنڈاپور

آزاد کشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے87 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 26492 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر کے 735 ہسپتالوں میں کورونا کے 813 مریض زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں کورونا کے 90 مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں تاحال 42 لاکھ 90 ہزار 545 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔