sanaaaaa

شوبز کی دنیا کو چھوڑنے والی سابق بھارتی اداکارہ ثناء خان نے عالم دین سے شادی کرلی

ویب ڈیسک :فلمی دنیا کو خیر باد کہنے والی سابق بالی ووڈ اداکارہ ثناء خان نے مفتی انس سے گجرات میں شادی کرلی، بالی ووڈ کی کئی فلموں نے نظر آنے والی اداکارہ ثناء خان کا گزشتہ روز گجرات انکلیشور کے عالم دین مولانا انس صاحب کے ساتھ ان کا نکاح ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں ثناء اپنے شوہر کے ساتھ سیڑھیوں سے چلتی ہوئی دکھائی دی ہیں،انہوں حجاب کے ساتھ ساتھ سفید رنگ کا عروسی لباس پہنا ہوا ہے جبکہ نئے جوڑے نے اپنی شادی کا کیک بھی کاٹا، مگر اداکارہ ثنا خان نے ابھی تک اپنے آفیشیل فیس بک پیج یادوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس کی اطلاع نہیں دی ہے حالانکہ وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں ۔
گزشتہ ماہ اکتوبر میں انہوں نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اسلام کے لئے شوبز چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ بھائیو اور بہنوں، اب میں اپنی زندگی کے سب سے اہم موڑ پر آ گئی ہوں اور آپ سے بات کر رہی ہوں۔ میں سالوں سے فلم انڈسٹری میں زندگی گزار رہی ہوں، ایک عرصے سے مجھے ہر طرح کی شہرت، عزت اور دولت ملی، مجھے یہ سب اپنے چاہنے والوں سے ملا، جس کے لئے میں ان کی شکر گزار ہوں۔
بالی ووڈ اداکارہ نے مزید لکھا کہ اب کچھ دن سے مجھے یہ احساس ہوا کہ دنیا میں آنے کا مقصد کیا صرف یہ ہے کہ وہ دولت اور شہرت کمائے ؟ کیا اس کا یہ فرض نہیں ہوتا کہ وہ اپنی زندگی میں ان لوگوں کی خدمت کرے جو بے آسرا اور بے سہارا ہیں ؟ کیا اسے یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ موت کسی بھی وقت آ سکتی ہے اور مرنے کے بعد اس کا کیا بننے والا ہے، ان دو سوالوں کے جواب میں مدت سے تلاش کر رہی ہوں۔ خاص کر دوسرے سوال کا جواب کہ مرنے کے بعد میرا کیا ہو گا ؟

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے
مزید پڑھیں:  اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

اس سوال کا جواب میں نے اپنے مذہب میں تلاش کیا تو مجھے پتہ چلا کہ دنیا کی یہ زندگی اصل میں مرنے کے بعد کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے ہے، اور وہ اسی صورت میں بہتر ہوگی جب بندہ اپنے پیدا کرنے والے کے حکم کے مطابق اپنی زندگی گزارے اور صرف دولت اور شہرت کو اپنا مقصد نہ بنائے بلکہ گناہ کی زندگی سے بچ کر انسانیت کی خدمت کرے اور اپنے پیدا کرنے والے کے بتائے طریقوں پر چلے۔