Untitled 3 2

اداکارہ مہوش حیات نےبلاول بھٹوزرداری کواچھی شخصیت والا قراردےدیا

ویب ڈیسک(کراچی)پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ انہیں بلاول بھٹو زرداری سے شادی کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔حال ہی میں اداکارہ مہوش حیات ایک شو میں جلو گرہوئیں جس میں میزبان نے ان سے پوچھا کہ آپ اپنے جیون ساتھی میں کیا خصوصیات دیکھتی ہیں۔سوال کے جواب میں مہوش حیات کا کہنا تھا کہ مجھے مردانہ وجاہت والے لڑکے پسند ہیں جن کا دراز قد ہو جب کہ گوری چٹی رنگت نہ بھی ہو تو کوئی مسئلہ نہیں۔
اداکارہ کے جواب پر میزبان نے انہیں بتایا کہ ان کی نظر میں بلکل ایسا ہی ایک مرد ہے جو بہت مقبول اور اثر رسوخ والے بھی ہیں اور وہ پہلی بار رکن اسمبلی بھی بنے ہیں۔جس پر مہوش حیات نے کہا کہ کہیں میزبان بلاول بھٹو زرداری کی بات تو نہیں کر رہی ہیں؟ جس پر میزبان نے کہا کہ اگرچہ ان کا اشارہ بلاول کی جانب نہیں تھا لیکن اگر ایسے مرد بلاول بھٹو زرداری ہیں تو اس پر مہوش حیات کو کیا پریشانیہے۔جس پر مہوش حیات نے مسکراتے ہوئے کہا کہ انہیں بلاول سے کوئی مسئلہ نہیں بلکہ انہوں نے بلاول کو اچھی شخصیت والا بھی قرار دیا۔مہوش حیات کے جواب پر میزبان نے اداکارہ سے پوچھا کہ اگر وہ ان کی شادی کی بات بلاول بھٹو زرداری سے چلائیں تو انہیں تو کوئی اعتراض تو نہیں ہوگاس پر مہوش نے کہا کہ مجھے کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے