bilawal 5

قبائلی اضلاع کےپارلیمانی لیڈرکی زیرصدارت اہم اجلاس کا انعقاد

ویب ڈیسک(خیبر): کےپی کے اسمبلی میں قبائلی اضلاع کے پارلیمانی لیڈربلاول آفریدی کی صدارت میں اہم اجلاس کا انعقاد ہوا،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ڈبلیو ایچ او حکام نے شرکت کی۔

بلاول آفریدی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باوجود قبائلی اضلاع میں انسداد پولیومہم کو کامیاب بنائیں گے، قبائلی اضلاع میں قیام امن کے بعد پولیو کا خاتمہ اصل ہدف ہے سات روزہ انسداد پولیومہم 11 جنوری سے شروع کیاجائیگا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی گئی

یڈیشنل ڈپٹی کمشنر نورولی خان کے مطابق پولیوٹیموں کو فل پروف سیکورٹی کی فراہمی کا انتظام کیا ہے، مہم کے دوران ضلع بھر میں 2 لاکھ 11 ہزاربچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقررکیاہےمہم میں 921 ٹیمیں حصہ لیں گے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں ایف سی اہلکار قتل

ڈی پی او محمد اقبال کا کہنا تھا کہ پولیوٹیموں کی تحفظ کے لئے ایک ہزارسے زائدپولیس اہلکار تعینات ہوں گے، بلاول آفریدی نے بچے کو پولیو قطرے پلاکر مہم کا افتتاح کیا۔