maxresdefault 1 9

آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی

ویب ڈیسک : آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے ، نئی رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن پہلی پوزیشن پر ہیں، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

بھارت کے ویرات نئی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہیں، پاکستانی کپتان بابر اعظم نیوزی لینڈ سیریز سے آؤٹ ہونے کے باوجود پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان کو شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے

نیوزی لینڈ نے27 ٹیسٹ میچ کھیل کر 3 ہزار198 پوائنٹس حاصل کیے اور اس کی ریٹنگ 118 بنی۔ کیویز نے پاکستان کو وائٹ واش کیا تھا۔

فاسٹ باولر کائل جیمیسن نیوزی لینڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے دوسرے میچ میں مجموعی طور پر11 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا

 ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آسٹریلیا اور دوسرے پر بھارت ہے۔ ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے پر انگلینڈ اور پانچویں پر ساؤتھ افریقہ ہے۔

سری لنکا ساتویں اور پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ویسٹ انڈیز 8،  9 پر بنگلہ دیش ہے۔

نیوزی لینڈ کی پوزیشن ون ڈے میں تیسری اور ٹی20 میں چھٹی ہے۔