isb

قبائلی اضلاع کا میڈیکل کالجوں سے موجودکوٹہ ختم کرنے کا معاملہ۔ممبر صوبائی اسمبلی نے نوٹس جمع کرا دیا

ویب ڈیسک(پشاور)قبائلی اضلاع کا میڈیکل کالجوں سے موجودکوٹہ ختم کرنے کا معاملہ،باحوڑ سے جماعت اسلامی کے ممبرصوبائی اسمبلی نے توجہ دلاو نوٹس اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادیا۔

ممبر صوبائی اسمبلی سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت نہ صرف اپنے وعدے سے مکر گئی ہے بلکہ پہلے سے موجود 334سیٹوں کا کوٹہ کم کرکے 167کردیا ہے،حکومت نے سابقہ فاٹا سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لئے اسکالر شپس120سے کم کرکے14کردیئے ہیں۔حکومتی زیادتی کیخلاف قبائلی اضلاع کے طلبہ وطالبات سراپااحتجاج ہیں حکومت فی الفور قبائلی طلبہ کے لئے میڈیکل کالجوں میں مقررکردہ کوٹہ نہ صرف بحال کریں بلکہ انضمام کے وقت کئے ہوئے وعدوں پربھی عمل درآمدکرے۔

مزید پڑھیں:  بجلی بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 12 سرکاری دفاتر کی بجلی منقطع
مزید پڑھیں:  پشاور، شادی بیاہ اور دیگر تقاریب میں آتش بازی پر مکمل پابندی

سراج الدین کا کہناتھا کہ سابقہ قبائلی اضلاع کے عوام ماضی میں حکومتی عدم توجہی کے باعث صحت،تعلیم اور دیگر زندگی کی سہولیات سے محروم ہیں،متن کے مطابق انضمام سے قبل حکومت کا وعدہ تھا کہ ملک بھر کی میڈیکل اور انجینئرنگ کالجوں سمیت دیگر شعبوں میں کوٹہ دس سال کے لئے ڈبل کیاجائیگاْ