741 120 660x330 1

حکومت اور سرکاری ملازمین کے درمیان مذاکرات ناکام، وفاقی ملازمین نے احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک: اسلام آباد: حکومتی وزراء اور احتجاجی سرکاری ملازمین کے درمیان مذاکرات ناکام

حکومتی کمیٹی کی ممکنہ پریس کانفرنس منسوخ، سرکاری ملازمین نے کل ڈی چوک میں بڑا احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کردیا.

مزید پڑھیں:  متحدہ عرب امارات میں 16سال کے بچے امام مسجد بنیں گے

وفاقی ملازمین نے ملک بھر سے سرکاری ملازمین کو ڈی چوک پہنچنے کی کال دیدی

ملازمین کا موقف ہے کہ ہمیں لالی پاپ دیا جارہا تھا،تنخواہیں بڑھانے کا اعلان تمام وزراء کرچکے ہیں، نوٹیفکیشن کوئی نہیں دے رہا، کل سے پورے پاکستان میں سرکاری دفاتر میں کام نہیں ہوگا،ہم کل سے تمام سرکاری دفاتر کے باہر دھرنے دیں گے.

مزید پڑھیں:  حکومت دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگئی ہے، بیرسٹرگوہر