New Corona virus deaths in China outnumber SARS 780x405 1

عالمی وبا کا قہر جاری ،مزید 56 افراد انتقال کرگئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)کورونا کے وار تھم نہ سکے،ملک میں کورونا سے مزید 56 افراد انتقال کر گئے اور 1165 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ و آپریشن کے اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 33196 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1165 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 56 افراد انتقال کر گئے۔

مک میں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 3 اعشاریہ 4 فیصد رہی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12436 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 65989 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 25008ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور گوشواروں میں غلط بیانی پر طلب

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1484 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 28545 ہو گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 254286 ہوگئی ہے جب کہ 4244 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 165200 ہے اور 5114 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18954 اور ہلاکتیں 199 ہو چکی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کرسٹالینا جارجیوا

پورٹل کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 70123 اور 2007 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 9562 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 284 افراد انتقال کرگئے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 42921 ہے اور اب تک 486 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4943 اور 102 افراد انتقال کرچکے ہیں۔