743453 080013 updates

وزیراعظم عمران خان آج پشاورکا دورہ کریں گے

ویب ڈیسک (پشاور)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے آج پشاور کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی کے63 نوشہرہ ضمنی انتخاب میں ناکامی کے بعد وزیراعظم عمران خان آج پشاور کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:  نگران حکومت میں گندم درآمد کرنے کی تحقیقات کا حکم

پشاور دورے کے دوران وزیراعظم سرکاری اور پارٹی امور پر اجلاسوں کی صدارت کریں گے، پی کے 63 کی ناکامی کی وجوہات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا جائیگا جبکہ وزیراعظم دیگر امور کا جائزہ لیں گے۔

مزید پڑھیں:  انتخابات کے ذریعے وجود میں آنے والی اسمبلیاں جعلی ہیں، مولانا فضل الرحمان

وزیر اعظم صوبائی کابینہ اور ارکان اسمبلی، وزیراعلیٰ، گورنر خیبرپختونخواہ سے ملاقاتیں کرینگے، ملاقاتوں میں سینیٹ انتخابات میں امیداروں کی کامیابی پر بات چیت ہوگی۔