imran 21

پشاور: سیاست کا اصل مقصد عوام کی خدمت ہے- وزیر اعظم عمران خان

ویب ڈیسک :وزیر اعظم عمران خان کی پشاور میں اراکین کابینہ اور پی ٹی آئی ممبران اسمبلی سے گفتگو

ان کا کہنا تھا کہ سیاست کا اصل مقصد عوام کی خدمت ہے،بدقسمتی سے یہاں لوگوں نے سیاست کو صرف پیسہ بنانے کے لیے استعمال کیا۔ان لوگوں نے ہر جگہ پیسہ استعمال کیا اور آب ان کی حالت نشان عبرت ہے۔

مزید پڑھیں:  ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز (ملٹری)عطا

ان کا کہنا تھا کہ اخلاقیات جب ختم ہو جائے تو قوم تباہی کی طرف جاتی ہے،ہم مستقبل اور اپنی نسلوں کی بہتری کا سوچتے ہیں۔قدرت نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے۔ہم اس لیے پیچھے رہُ گئے کیونکہ یہاں اقتدار عوامی خدمت کی بجائے پیسہ چوری کرنے کے لیے سنبھالا گیا۔ہم ہر نظام میں شفافیت چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

پی ٹی آئی اراکین نے وزیر اعظم کے وژن کی مکمل تائید کی.