Maryam Aurangzeb 3

عمران خان اورعثمان بزدارکیخلاف کارروائی کےبغیرالیکشن کمشن کا فیصلہ نامکمل ہے،مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک (لاہور)مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ ووٹ اور الیکشن کمیشن کے عملے کی چوری کے اصل ذمہ دار عمران صاحب ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ووٹ چوری کے اصل سرغنہ کے خلاف کارروائی تک احتساب نامکمل رہے گا، تمام حقائق اور شواہد بتارہے ہیں ووٹ کی امانت میں خیانت عمران صاحب نے کی۔

مزید پڑھیں:  فیصل کریم کنڈی نے بطور گورنر خیبرپختونخوا حلف اٹھا لیا

ترجمان مسلم لیگ نون نے کہا کہ اصل مجرموں کےخلاف کارروائی تک انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوں گے۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ 2018 کی ووٹ چوری کی پیداوار2021 میں واردات دوہراتے پکڑے گئے۔

مزید پڑھیں:  حکومتی پابندیوں پر بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج، شاہراہیں بند

اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور عثمان بزدار کے خلاف کارروائی کے بغیر الیکشن کمیشن کا فیصلہ نامکمل ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ چارحلقوں کا شور مچانے والا، ایک حلقہ کھلنے پر اپیل سپریم کورٹ لے جارہا ہے۔