air marshal

ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو نیا ایئرچیف مقررکر دیا گیا

ویب ڈیسک: ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو نیا ایئرچیف مقررکر دیا گیا، نئے ایئر چیف کا تعلق گجرات کے گاؤں سدھ سے ہے۔ گجرات کا موضع سدھ جنرل راحیل شریف کا ننھیالی گاؤں ہے، ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والے یہ تیسرے سروسز چیف ہیں۔ اس سے پہلے ایڈمرل محمد شریف اور جنرل راحیل شریف سروسز چیف رہ چکے ہیں۔

ایئرمارشل ظہیر احمد بابر معروف عالم دین حکیم غلام محمد کے بیٹے ہیں، ظہیر بار ایئرمارشل مجاہد انور کی مدت ملازمت پوری ہونے پر فضائیہ کی کمان سنبھالیں گے، ایئرمارشل ظہیر بابر اِس وقت بطور ڈپٹی چیف انتظامی امورخدمات انجام دے رہے ہیں، 1986 میں بحیثیت فائٹر پائلٹ پاک فضائیہ کی جی ڈی (پائلٹ) برانچ میں شمولیت اختیار کی، فائٹر اسکواڈرن ، آپریشنل ایئر بیس، اور علاقائی کمانڈ بھی رہ چکے ہیں۔ ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر اسٹاف (آپریشن ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ) ، اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف (ٹریننگ آفیسرز) اور ڈائریکٹر جنرل پروجیکٹس کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، وزارت دفاع میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری وہ برطانیہ کے کامبیٹ کمانڈرز اسکول، ایئر وار کالج اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز کے فارغ التحصیل ہیں، انہیں خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

مزید پڑھیں:  حماس مخصوص تعداد میں یرغمالیوں کی رہائی پر آمادہ ہے، اسرائیلی میڈیا