hec pakistan

ایچ ای سی کو وزارت تعلیم کے سپرد کرنے کا معاملہ

ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ نے ایچ ای سی سے متعلق آرڈیننس کی منظوری دے دی، کابینہ نے سمری سرکولیشن کے زریعے آرڈیننس کی منظوری دی،ایچ ای سی کے تمام فیصلے وزارت تعلیم کی منظوری سے مشروط ہوں گے، حکومت کا ایچ ای سی کی خودمختاری ختم کرنے کا فیصلہ، سابقہ تمام سربراہان نے ماضی میں ایسی کوششوں کی مخالفت کی.

مزید پڑھیں:  وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا شاہراہ قراقرم پر موٹر وے پولیس کی تعیناتی کا مطالبہ

صدر عارف علوی آج رات آرڈیننس کی منظوری دے دینگے، آرڈیننس کو ایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس 2021 کا نام دیا گیا ہے، آرڈیننس کے مطابق چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی 2 سال کے لیے ہوگی، ممبران ایچ ای سی کی تعیناتی 4 سال کے لئے ہوگی،چیئرمین اور ممبران مزید ایک ٹرم اور لے سکیں گے.

مزید پڑھیں:  نگران حکومت میں گندم درآمد کرنے کی تحقیقات کا حکم