NIC Passport 328x224 1

مردان :جرائم پیشہ عناصر کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کر دئیے گئے

ویب ڈیسک (مردان) مردان میں قتل اغو،ڈکیتی،راہزنی،کارلفٹنگ میں مطلوب596مجرموں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کر دی گئی ۔ڈی پی او ڈاکٹرزاہداللہ کے مطابق شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک ہونے سے مجرموں کا بیرون ملک فرارہونا ممکن نہیں ہو گا۔ قتل کے مقدمات میں مطلوب 413 مجرموں کے شناختی کارڈ زبلاک کر دئے گئے ۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، سنیچنگ سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ملزم ساتھی سمیت گرفتار

تفصیلات کے مطابق مردان اغوا،ڈکیتی،راہزنی،نقب زنی اورچوری کے مقدمات میں مطلوب 27 اشتہاریوں کے شناختی کاردزبلاک کئے گئے کارلفٹنگ کے مقدمات میں 6 اشتہاریوں سمیت دیگر 59 اشتہاریوں کے شناختی کارڈز کو بلاک کردیا گیا۔مردان سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 91 اشتہاریوں کے پاسپورٹ بھی بلاک کردئیے گئے ۔

مزید پڑھیں:  سوات، بارات میں دو گاڑیوں کو حادثہ، 10 سے زائد افراد زخمی