ویب ڈیسک(کوہاٹ) غیر قانونی نجی سبزی منڈی تنازعہ شدت اختیارکرگیا ،تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نے سیل شدہ منڈی کوزبردستی کھول دی ہے۔
صدرآڑھتیان کےمطابقضلعی انتظامیہ اور پولیس پی ٹی آئی رہنما کے سامنے بے بس ہے، مذکورہ منڈی کے مالک نے اوقاف کی زمین پر قبضہ کر کے منڈی میں ضم کر دیا ہے
آڑھتیوں نے وزیراعظم عمران خان سے پی ٹی آئی رہنما کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئےڈی سی آفس کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ کی دھمکی دی ہے۔