NA Speaker Asad Qaiser Call

قومی اسمبلی ہنگامہ آرائی ،وزیراعظم کی سپیکرکوآئین اورقانون کےمطابق کارروائی کی ہدایت

ویب ڈیسک (اسلام آباد) وزیرا عظم عمران خان سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقا ت کی ہے ۔ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کو ایوان زیر یں میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ سے آگا ہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور سپیکر اسد قیصر کی ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امورپربھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  غلامی پر موت کو ترجیح دوں گا،عمران خان

سپیکر قومی اسمبلی کاکہنا تھا کہ گزشتہ روز اسمبلی اجلاس کے دوران ایوان میں دونوں جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی، ڈپٹی سپیکر اور سیکرٹری قومی اسمبلی کی موجودگی میں اجلاس کی مکمل فوٹیجز منگوا کر ان کا بغور جائزہ لیاگیا ہے۔ ایوان کاتقدس پامال کرنیوالوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کروں گا۔

مزید پڑھیں:  فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبر پختونخوا بنانے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز ایوان میں پیش آئے واقعے پر اظہارافسوس کرتے ہوئے اسپیکر کو آئین اورقانون کے مطابق کارروائی کرنے کا کہہ دیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایوان میں پیش آنے والے واقعات کی تحقیقات کرنے اور ملوث اراکین کو کل تک سزا دینے اعلان کردیا۔