33333 0

غلاف کعبہ بلند کرنے کی تیاریاں مکمل

ویب ڈیسک(مکہ معظمہ) غلاف کعبہ بلند کرنے کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ امور حرمین شریفین کی جانب سے 17 ذی القعد، 27 جون کو مسجدالحرام میں غلاف کعبہ کا نچلا حصہ 3 میٹر تک بلند کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نچلے حصے کو چاروں اطراف سے 2 میٹر چوڑے سفید کپڑے سے ڈھانپ دیا جائے گا، کسوہ کو زمین سے بلند کرنے کا مقصد غلاف کعبہ کی صفائی اور حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

مزید پڑھیں:  سائنس کا جلوہ، یوکرین میں اے آئی سفارتی نمائندہ وکٹوریہ شی متعارف

ادارہ امور حرمین شریفین کی جانب حج سیزن کے دوران غلاف کعبہ کو بلند کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، کعبہ شریف کا غلاف 3 میٹربلند کرنے کے بعد مخصوص کاٹن کے سفید کپڑے میں بلند کیے گئےغلاف کعبہ کو لپیٹ دیا جاتا ہےغلاف کعبہ کو چاروں اطراف سے بلند کیا جاتا ہے، اس عمل میں خصوصی ڈوریاں استعمال کی جاتی ہیں جن سے غلاف کعبہ کو بلند کر کے باندھا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  رفح پر حملہ خون کی ہولی ثابت ہو سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت