protest 4

لنڈی کوتل: پاک افغان طورخم سرحد پر سینکڑوں مزدوروں کا بارڈر بندش کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک (لنڈی کوتل)لنڈی کوتل میں پاک افغان طورخم سرحد پر سینکڑوں مزدوروں نےبارڈر بندش کیخلاف احتجاج کیا ہے، مزدوروں نے زیرو پوائنٹ کی طرف پیش قدمی کی اور بارڈر بندش کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ کومت نے روزگار دینے کی بجائے روزگار چھین لیا ہے بارڈر بندش کے باعث ہزاروں مزدور بے روزگار ہو گئے ہیں بارڈر پر پیدل آمدورفت پر عائد پابندی ختم کی جائے بارڈر بندش سے فاقوں پر مجبور ہو گئے ہیں، بے روزگاری کے باعث خودکشی پر مجبور ہیں۔ بارڈر کے علاوہ کوئی اور ذریعہ معاش نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہے بارڈر پر مزدوروں کے آسانیاں پیدا کی جائیں اور بارڈر کو جلد از جلد کھولا جائے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں رواں سال 91 دہشتگرد ہلاک ہوئے ، سی ٹی ڈی
مزید پڑھیں:  باڑہ، سٹیل فیکٹری میں آتشزدگی، 6 مزدور جھلس کر زخمی

مطالبات ماننے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔