Terrorist attack in Khuzdar, army captain martyred, 2 injured

خضدارمیں دہشتگردوں کاحملہ،پاک فوج کےکیپٹن شہید،2جوان زخمی

ویب ڈیسک (کوئٹہ)گیچک بلوچستان میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسزپر حملے میں پاک فوج کے کیپٹن کاشف شہید ہوگئے۔

پاک فوج کےکیپٹن کاشف شہید

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق بلوچستان کےضلع پنجگورکی تحصیل گیچک میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پرحملہ کیا،جس کےنتیجےمیں کیپٹن کاشف شہید ہوگئے،گاڑی کو بارودی سرنگ سےنشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا میں فائرنگ سے خاتون قتل
مزید پڑھیں:  روس :شہریت کی درخواست میں باحجاب تصویرکی اجازت مل گئی

آئی ایس پی آرکےمطابق دہشت گردوں کی جانب سےدیسی ساختہ بارودی سرنگ نصب کی گئی تھی، واقعے میں 2 فوجی جوان زخمی بھی ہوئےہیں جنہیں خضدارہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔