مردان ،خاتون سے رشوت

مردان،خاتون سے رشوت لینے کے الزام میں ایس ایچ او گرفتار

ویب ڈیسک :مردان میں ایک اسٹیشن ہائوس آفیسر (ایس ایچ او) کو گرفتارکرکے اپنے ہی تھانے کی حوالات میں بند کر دیا گیا۔ ایس ایچ او خانمائی پر خاتون نے ڈیڑھ لاکھ روپے لینے کا الزام عائد کیا ہوا تھاجسے چارسدہ کے ڈی آئی جی آفس سے گرفتار کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں:  صوابی انٹرچینج کے قریب بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے دھرنا، علیمہ خان کی شرکت

مردان پولیس کے ترجمان کے مطابق ایس ایچ او اسرار باچہ کے خلاف ایک خاتون نے ڈیڑھ لاکھ روپے لینے کا الزام عائد کیا تھاجس پرڈی آئی جی نے ایس ایچ او کو دفتر طلب کیا تھا اور رقم خورد برد کا مرتکب قرار دے کر اس کی گرفتاری کے احکامات دے دئے جس کے بعد ایس ایچ او کو گرفتار کرکے اپنے ہی تھانے کی حوالات میں بند کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  چین اور امریکہ کو حریف نہیں شراکت دار ہونا چاہئے، شی جنپنگ