زیادتی

تخت بھائی میں گیارہ سالہ بچے سے زیادتی ،ملزم گرفتار

ویب ڈیسک: تحصیل تخت بھائی کے علاقہ عمر آباد دھنوں کلے میں شیطان صفت شخص نے 11 سالہ بچے سے بد فعلی کی ہے ۔پولیس اسٹیشن لوند خوڑ کے ایس ایچ او ولایت شاہ خان نے فوری ۳کارروائی کرکے ایف آئی آر میں نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیں:  تنزانیہ میں طوفانی بارشیں،155افراد ہلاک

اطلاعات کے مطابق تخت بھائی کے نواحی علاقہ عمر آباد دھنوں کلی میں ملزم ساجد ولد زڑہ ور سکنہ ملیانوں کلے کمسن بچے ابرار سکنہ جیوڑ کو کسی بہانے قریبی کھیتوں میں لے گیا جہاں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی ۔ لوند خوڑ پولیس نے جنسی زیادتی کا شکار ہونے والے بچے کے والد ابراہیم ولد رحمان الدین کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا جبکہ متاثرہ بچے کو میڈیکل ٹیسٹ کے لئے ٹی ایچ کیو تخت بھائی منتقل کردیا۔

مزید پڑھیں:  سوات، صوبہ بھر میں 50 فیصد سے زیادہ لوگ خوراک کی کمی کا شکار