The woman was killed by her husband

ہنگو سےاغواءخاتون کی نعش پشاورسے برآمد،شوہرقاتل نکلا

ویب ڈیسک (ہنگو)ہنگو اغوا کی گئی شادی شدہ لڑکی کی نعش پشاور سے برآمدہوئی ہے ۔پولیس نے بیوی کے قتل کے الزام میں اس کے شوہر کو گرفتار کر لیا۔

ہنگو کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اکرام اللہ خا ن کے مطابق سات ماہ بیس دن قبل ہنگو کی تحصیل ٹل سے اغواء کی گئی شادی شدہ خاتون زبیدہ بی بی کا قاتل اس کا اپنا خاوند محمد زبیر نکلا ہے ۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی وحشیانہ بمباری جاری، بچوں سمیت 26 فلسطینی شہید، 51 زخمی

ڈی پی اونےانکشاف کیاکہ ملزم محمد زبیر نے اپنی بیوی کوقتل کرنےکاپولیس کےسامنے اقرارکرلیا ہے۔

انہوں نےمزید بتایا کہ محمد زبیرپہلےسےشادی شدہ اورایک بچےکاباپ تھااس نےزبیدہ بی بی کولاعلمی میں رکھ کراس سے دوسری شادی کی تھی جب زبیدہ بی بی کوپہلی شادی کےبارے میں پتہ چلاتو گھریلو ناچاقی پیدا ہو گئی۔محمد زبیر اپنی بیوی کوزبردستی پشاورلایا جہاں اس نےاسےقتل کردیا اورنعش کو اصحاب بابا نہرمیں پھینک دیا۔

مزید پڑھیں:  فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبر پختونخوا بنانے کا فیصلہ

پولیس کے مطابق پہلےہی سےمقتولہ کےوالد نے شک کی بنیاد پراپنے داماد پر تھانہ ٹل میں اغواکی ایف آئی آر درج کرائی تھی ۔