امریکا میں 400 ارب ڈالر کا نیا شہر بسانے کا منصوبہ

ویب ڈیسک (واشنگٹن)وال مارٹ کےایک سابق ایگزیکٹو چار سو بلین ڈالر کا نیاشہر بسانےکا خواب دیکھ رہے ہیں ۔

ارب پتی مارک لورنے اپنےاس منصوبے کی نقاب کشائی کرتےہوئےبتایا کہ وہ ایک ایسا شہر تخلیق کرناچاہتے ہیں جہاں پچاس لاکھ لوگ رہائش پذیر ہوں گے اور یہ شہر ڈیڑھ لاکھ ایکڑ پربسایا جائےگا۔

مزید پڑھیں:  یو اے ای میں مزید بارشوں کی پشگوئی، شہریوں کو محتوط رہنے کی ہدایت
مزید پڑھیں:  چینی پاور پلانٹس کے بقایاجات 529ارب تک پہنچ گئے

منصوبےکی ویب سائٹ کےمطابق اگرچہ منصوبہ سازابھی اس شہرکےلئے مقام تلاش کررہے ہیں تاہم یہ ممکنہ طور پر نیواڈا،یوٹاہ،آئیڈاہو،ایروزونا،ٹیکساس یااپلاچین کےعلاقہ میں بسایاجاسکتا ہے۔