Rain in peshawer

پشاور میں موسلادھار بارش نے نکاسی آب کے نظام کی قلعی کھول دی

ویب ڈیسک (پشاور)پشاور میں موسلادھاربارش کے باعث جہاں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے وہیں شہر کی سڑکیں ،گلیاں اور چوک چوراہے سیلاب کا منظربھی پیش کرنے لگے ہیں،کئی مقامات پر نکاسی آب کا نظام جواب دے گیا۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردی واقعات کا تدارک، ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ

اندرون شہر بی آرٹی ہشتنگری اسٹیشن کا انڈرپاس تالاب بن گیا جبکہ سٹی ریلوے اسٹیشن ،چارسدہ روڈ ،باچاخان چوک،گلبہار،گلبرگ،صدر کی اہم سڑکیں بھی پانی میں ڈوبی نظر آئیں شہرکے اطراف میں واقع نشیبی علاقے بھی زیر آب آئے ہیں جس سے نکاسی آب کے نظام کی قلعی کھل گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  حج آپریشن کا شیڈول جاری، عازمین کی روانگی 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گی